پریمیئر نیشنل ڈومیسٹک بلائنڈ کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ کاآغاز
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پریمیئر نیشنل ڈومیسٹک بلائنڈ کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ کا فیصل آبادمیں آغازہوگیا۔۔۔
ٹورنامنٹ سے 31 دسمبر تک کھیلاجائیگا جس میں ملک کی8 ٹاپ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ترجمان کے مطابق ٹیموں کو دو پول اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ،پول اے میں ایبٹ آباد،کوئٹہ،فیصل آباد اور گلگت بلتستان جبکہ پول بی میں کراچی،حیدرآباد،سرگودھا اور اٹک شامل ہے۔