سابق بھارتی کرکٹر سنجے بانگر کے بیٹے کی جنس تبدیل کروانے کے بعد پہلی سالگرہ
ممبئی (سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کے بیٹے سے بیٹی بننے والی انایا بنگر نے جنس تبدیل کروانے کے بعد اپنی پہلی سالگرہ خاندان کے ہمراہ منائی۔
گزشتہ سال نومبر میں 23 سالہ آریان نے جنس تبدیل کروانے کے بعد اپنا نیا نام انایا رکھا تھا، انایا نے یہ دن اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ گزارااور اپنی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔بھارتی سابق کرکٹر کی بیٹی نے تقریب کی مزید جھلکیاں بھی شیئر کیں، جن میں دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ گزارے گئے لمحات شامل تھے ۔