ایشین ماس ریسلنگ چیمپئن شپ لاہور میں ہو گی

ایشین ماس ریسلنگ  چیمپئن شپ لاہور میں ہو گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) صدر پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن نواب فرقان خان اور نائب صدر ایشین ماس ریسلنگ فیڈریشن نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ایشین ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 لاہور میں منعقد کی جارہی ہے ۔

یہ ایونٹ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے ایشیائی سطح پر اپنی طاقت، مہارت اور محنت دکھانے کا بہترین موقع ہے ۔ ہم تمام ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ قومی ٹرائلز کی تیاری شروع کریں اور پاکستان کی نمائندگی فخر کے ساتھ کریں۔ ہم سب مل کر پاکستان کی ماس ریسلنگ میں مہارت اور روایت کو ایشیا اور دنیا کے سامنے پیش کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں