انڈر19 ورلڈ کپ کا آج سے زمبابوے ،نمیبیا میں آغاز

انڈر19 ورلڈ کپ کا آج  سے زمبابوے ،نمیبیا میں آغاز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ آج سے 6 فروری 2026 تک کھیلایا جائے گا، جس کا انعقاد زمبابوے اور نمیبیا میں مشترکہ طور پر ہوگا۔

اس ٹورنامنٹ میں16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو 4 مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، اور مجموعی طور پر41 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ پہلی بار زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا اور اس بار بھی وہی فارمیٹ برقرار رکھا گیا ہے ۔16 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، تاہم پہلے مرحلے کے بعد صرف 4ٹیمیں باہر ہوں گی جبکہ باقی12 ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔ سپر سکس میں ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں سے ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ گروپ اے میں بھارت، نیوزی لینڈ، امریکا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، زمبابوے اور سکاٹ لینڈ کو رکھا گیا ہے ۔ گروپ سی میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ اور جاپان شامل ہیں، جبکہ گروپ ڈی میں جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، تنزانیہ اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں