زمبابوے نے کورٹنی والش کی خدمات حاصل کرلی
ہرارے (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے زمبابوے نے اپنی تیاریوں کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ باولر کورٹنی والش کو سپورٹ سٹاف میں شامل کر لیا ۔
زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر گیومور ماکونی کا کہنا ہے کہ کورٹنی والش کی تقرری کا مقصد عالمی ایونٹ سے قبل ٹیم کی تکنیکی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورٹنی والش بین الاقوامی کرکٹ، خصوصا فاسٹ باولنگ میں اعلیٰ سطح کا بے مثال تجربہ رکھتے ہیں۔