پی سی بی کا میچ ریفریز انڈکشن کورس ختم
لاہور (سپورٹس ڈیسک)لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا میچ ریفریز انڈکشن کورس ختم ہو گیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں 46امیدواروں نے کورس میں شرکت کی۔آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا اور میچ ریفری علی نقوی نے کورس کنڈکٹ کیا ۔شرکاء کو میچ ریفری کے کردار، قوانین اور کوڈ آف کنڈکٹ پر لیکچرز دئیے گئے ۔کورس میں ڈک ورتھ لوئیس سٹرن طریقہ کار اور بولنگ ایکشنز پر بھی بریف کیا گیا۔