بلوچستان میں فٹ بال کی بحالی کے لیے پی ایف ایف اور صوبائی حکومت کا اشتراک
لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ایف ایف کے ایک وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی، جس کا مقصد بلوچستان میں فٹ بال کی بحالی اور فروغ تھا۔
پی ایف ایف کے وفد میں صدر کے مشیر ایاب احمد اور ڈائریکٹر لیگل پی ایف ایف علی اکرم شامل تھے ۔ ملاقات میں بلوچستان بھر میں فٹ بال کی بحالی اور طویل المدتی ترقی پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور نوجوانوں کے لیے منظم تعلیمی و ترقیاتی پروگرامز متعارف کرانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ دونوں فریقین نے بالخصوص پسماندہ علاقوں میں نوجوان ٹیلنٹ کے لیے پائیدار مواقع پیدا کرنے کی فوری ضرورت پر اتفاق کیا۔