ویسٹ انڈیز کے امپائر کرس ٹیلر پاکستان پہنچ گئے

ویسٹ انڈیز کے امپائر  کرس ٹیلر پاکستان پہنچ گئے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی امپائرز ایکسچینج پروگرام کے تحت ویسٹ انڈیز کے امپائر کرس ٹیلر پاکستان پہنچ گئے ۔۔۔

کرس ٹیلر پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تین فرسٹ کلاس میچز میں بطور آن فیلڈ امپائر فرائض انجام دیں گے ۔45 سالہ کرس ٹیلر کا تعلق جمیکا سے ہے اور اب تک پانچ ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں