نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن ورلڈ کپ سے باہر
آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن انجری کے باعث ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملن کو جنوبی افریقا کی لیگ ایس اے ٹونٹی میں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی تھی، اب ان کی جگہ کائل جیمیسن کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔کائل جیمیسن ورلڈکپ کی لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیے گئے تھے ۔