ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا نقصان
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو سالانہ آمدن کی کمائی کے تقریبا 60 فیصد، براڈکاسٹ اور سپانسر شپ کی مد میں ہونے والی آمدن سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے ۔واضح رہے کہ بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔