فیفا صدر جیانی انفنٹینو کے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفاکے صدر جیانی انفنٹینو نے پاکستان جلد آنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں فیفا صدر نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔
جیانی انفنٹینو نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن میں محسن گیلانی نئے صدرمنتخب ہوے ہیں جو زبردست کام کررہے ہیں، پاکستان فٹبال کا ایک عظیم ملک ہے ۔جیانی نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان ایشیا کی ٹیم بنے ، اس کے لیے کام بھی کررہے ہیں۔فیفا کے صدر نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کے کھلاڑیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ، ہر ٹیلنٹڈ کھلاڑی کو ضرور موقع دیا جانا چاہیے ۔واضح رہے کہ فیفا اور پاکستان کے تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے ۔