زمونگ کور پشاور میں منعقدہ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

 زمونگ کور پشاور میں منعقدہ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

سیکرٹری سپورٹس کا زمونگ کور پشاور میں سینتھیٹک کورٹ کے قیامکااعلان

پشاور(سپورٹس ڈیسک )ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے زمونگ کور پشاور میں منعقدہ چار روزہ سپورٹس فیسٹیول اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب گزشتہ روز ماڈل انسٹیٹیوٹ فار سٹیٹ چلڈرن زمونگ کور پشاور میں ہوئی، جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس خیبرپختونخوا محمد آصف خان تھے ۔ انہوں نے بچوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس محمد آصف خان نے زمونگ کور پشاور میں سینتھیٹک کورٹ کے قیام ،ونرز کے لیے 50 ہزار روپے ، رنر اپ کے لیے 40 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے لیے 30 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ فیسٹیول میں کھیلے گئے مختلف مقابلوں کے نتائج کے مطابق کرکٹ جونیئر ایونٹ میں ایس او ایس نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اخپل کور سوات رنر اپ رہا اسی طرح کرکٹ سینئر میں زمونگ کور ڈی آئی خان نے ونر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ زمونگ کور سوات رنر اپ رہا۔

رسہ کشی میں زمونگ کور پشاور نے گولڈ جبکہ زمونگ کور ڈی آئی خان نے سلور میڈل حاصل کیا۔والی بال میں زمونگ کور ڈی آئی خان نے پہلی جبکہ زمونگ کور پشاور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اتھلیٹکس جونیئر کیٹیگری میں سعید نے پہلی، نعمت نے دوسری اور اختر گل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔، جبکہ سینئر کیٹیگری میں بلال نے گولڈ، یحییٰ نے سلور اور عثمان نے برانز میڈل جیتا۔ دوڑ کے مقابلوں میں رضاؤاللہ نے پہلی، محمد سمین نے دوسری جبکہ عدنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کون ریس میں اختر گل نے پہلی، ابراہیم نے دوسری اور عرفان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سیک ریس میں بلال نے گولڈ جبکہ ناصر نے سلور میڈل جیتا۔سیک ریس جونیئر میں محسن نے گولڈ، صدام نے سلور جبکہ سنگین نے برانز میڈل حاصل کیا۔میوزیکل چیئر میں اخپل کور سوات کے حسنین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔آرچری جونیئر میں سنان نے گولڈ، بلال نے سلور جبکہ عدنان نے برانز میڈل جیتا، جبکہ سینئر کیٹیگری میں داؤد نے پہلی، حسن علی نے دوسری اور سہیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں