پی ایس ایل سیزن 11کی پلیئرز آکشن ورکشاپ آج ہوگی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیاروہویں ایڈیشن کی پلیئرز آکشن ورکشاپ آج اتوار کو ہوگی۔
پی ایس ایل کے سربراہ سلمان نصیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ورکشاپ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ، ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔واضح رہے کہ پہلی مرتبہ آٹھ ٹیموں پرمشتمل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔