ایم سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلیاں متعارف کرا دیں

ایم سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلیاں متعارف کرا دیں

دن کے اختتامی اوور میں وکٹ گرنے کے بعد نیا بیٹر آکر سٹرائیک سنبھالے گا

لندن(سپورٹس ڈیسک)ایم سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کے دن کے اختتام سے متعلق اہم قانون سمیت متعدد قوانین میں تبدیلیاں متعارف کرا دیں۔ متعارف کرائے جانے والے ‘لاز آف کرکٹ’ کے نئے ایڈیشن کے مطابق قانون میں تبدیلی کے بعد ٹیسٹ میچ میں دن کے اختتامی اوور میں وکٹ گرنے کے بعد دن ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ نیا بیٹر آکر سٹرائیک سنبھالے گا۔اس تبدیلی کے متعلق ایم سی سی کا کہنا تھا کہ اگر دن کے آخری اوور میں وکٹ گرے گی تو دن ختم نہیں ہوگا۔ قانون 12.5.2 میں تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے ایم سی سی کا کہنا تھا کہ اگر فیلڈنگ سائیڈ آخری اوور میں وکٹ لیتی ہے تو بیٹنگ سائیڈ اپنا بیٹر وکٹ پر نہیں بھیجتی، یہ غیر منصفانہ عمل محسوس ہوتا ہے ۔ جس وقت کنڈیشنز بولنگ سائیڈ کے حق میں ہوتی ہیں اس وقت اوور روک کر اگلے دن کروانا میچ سے سنسنی کو بھی ختم کر دیتا۔ایم سی سی کے مطابق قانون میں تبدیلی کے بعد اب آخری اوور پورا کرانا ہوگا۔اس کے علاوہ ایم سی سی نے ہٹ وکٹ اور اوور تھرو سمیت قانون میں 73 تبدیلیاں کی ہیں۔ جن کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں