برطانوی باکسنگ چیمپئن ٹیڈی بالڈوک کا مجسمہ چوری

 برطانوی باکسنگ چیمپئن ٹیڈی  بالڈوک کا مجسمہ چوری

لندن (سپورٹس ڈیسک)ایسٹ لندن کے علاقے پوپلر میں واقع لینگڈن پارک کے باہر نصب برطانوی باکسنگ چیمپئن ٹیڈی بالڈوک کا کانسی کا مجسمہ چوری ہو گیا۔

 جس کی مالیت تقریباً 1 لاکھ پاؤنڈ بتائی جا رہی ہے ،چوروں نے مجسمے کو ٹخنوں سے کاٹ کر علیحدہ کیا اور جائے وقوع پر صرف باکسر کے جوتے چھوڑ گئے ، واقعے کے بعد میٹروپولیٹن پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں