بی سی بی کا ملک میں 8ریجنل ہبز قائم کرنے کا منصوبہ

بی سی بی کا ملک میں 8ریجنل ہبز قائم کرنے کا منصوبہ

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ملک کی کرکٹ کے ترقیاتی ڈھانچے کا جائزہ لینے اور مضبوط بنانے کے لئے ایک بڑی اصلاحاتی مہم کا آغاز کیا ہے ، جس کا مقصد گراؤنڈ لیول پر کھلاڑیوں کی ترقی، ایج گروپ کرکٹ اور کوچنگ کے طویل المدتی کیریئر کو مستحکم کرنا ہے ۔

 یہ فیصلہ 4 فروری کو شیربنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی جامع میٹنگ کے بعد سامنے آیا۔ میٹنگ کی صدارت بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے کی ،بی سی بی کے مطابق اجلاس میں انڈر 23 کھلاڑیوں کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی ایج گروپ کرکٹ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر انتخابی عمل اور عمر کی تصدیق کے طریقہ کار میں شفافیت اور مضبوطی لانے پر زور دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں