افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز پی ایس ایل سے دستبردار

افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز  پی ایس ایل سے دستبردار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)افغانستان کے جارح مزاج بیٹر رحمان اللہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

پشاور زلمی نے افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز کو آکشن سے قبل ڈائرکٹ سائننگ کے ذریعے سکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔تاہم گرباز نے انسٹاگرام پر پشتو میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ میں کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل میں دستیاب نہیں ہوں گا ، تمام محبت اور حمایت کا شکریہ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں