براق بیڈمنٹن چیمپئن شپ:ماہور شہزاد اور مراد علی سنگلز ٹائٹل کے فاتح

براق بیڈمنٹن چیمپئن شپ:ماہور  شہزاد اور مراد علی سنگلز ٹائٹل کے فاتح

لاہور( سپورٹس ڈیسک )براق 62ویں نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ماہور شہزاد اور خیبرپختونخوا کے مراد علی نے سنگلز کے ٹائٹل اپنے نام کر لیے ، جبکہ ڈبلز مقابلوں میں بھی واپڈا کے کھلاڑی چھائے رہے ۔ خواتین کے ڈبلز ایونٹ کا ٹائٹل پاکستان واپڈا کی زبیرہ اسلام اور ایس این جی پی ایل کی امامہ عثمان نے جیت لیا۔

 مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پاکستان واپڈا کے محمد علی لاروش اور زبیرہ اسلام نے پاکستان آرمی کے شعیب ریاض اور الیٰ طارق کو ہرا کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔مردوں کے ڈبلز میں پاکستان آرمی کے راجا محمد حسنین اور راجا ذوالقرنین نے واپڈا کے محمد علی لاروش اور محمد عدنان کو دو صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں