ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے ہرا دیا

 ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے ہرا دیا

ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے ہرا دیا آٹھویں میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

کولکتہ (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ نے مائیکل لیسک کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت اٹلی کو 73 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی ۔ اٹلی کی ٹیم 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16.4 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ مائیکل لیسک کو آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ایڈن گارڈنز،کولکتہ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے جارج منسی 84 اور برینڈن میک مولن 41 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

جواب میں اٹلی کی ٹیم 16.4 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اٹلی کے بین مانینٹی نے 52 اور ہیری مانینٹی نے 37 رنز بنائے ۔ آٹھویں میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوین کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیت کر عمان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔عمان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 103 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ندیم خان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی، بریڈ ایونز اور رچرڈ نگاراوا نے 3، 3 جبکہ کپتان سکندر رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 104 رنز کا ہدف زمبابوے نے 13.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں