قومی ٹیم کو سری لنکا میں بھی پاکستانی کھانے دستیاب
کولمبو (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی معیاری اور محفوظ خوراک کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان سے اپنے ہمراہ خصوصی شیف کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔
مینو کے مطابق کرکٹرز کو ان کی پسند کے روایتی پاکستانی کھانوں سمیت مختلف اقسام کی ڈشز فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ کھانوں کی تیاری میں غیرمعمولی احتیاط برتی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی فوڈ پوائزننگ یا معدے کی خرابی سے بچا جا سکے ۔