عثمان طارق کے ایکشن پر سابق پاکستانی و آسٹریلوی کپتانوں کا تبصرہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے سابق کپتانوں نے پاکستانی سپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر تبصرہ کردیا۔پاکستان کی لیجنڈ بولنگ جوڑی وسیم اکرم اور وقار یونس نے 28 سالہ پاکستانی اسپنر عثمان طارق کی بولنگ کو بہترین آرٹ قرار دیا۔
دونوں بولرز نے کہا کہ پاکستانی سپنر کے بولنگ ایکشن میں کوئی پرابلم نہیں ہے ۔اس متعلق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ بیٹرز اگر سیدھے بلے سے عثمان طارق کو کھیلیں تو وہ ان پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔