سکواش پلیئرعلی سسٹرز جرمن جونیئر اوپن میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

سکواش پلیئرعلی سسٹرز جرمن جونیئر اوپن میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سکواش کی عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی سٹارز علی سسٹرز مہوش، سحرش اور ماہنور جرمن جونیئر اوپن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

 سحرش علی اور ماہنورعلی اپنے کوچ والد محمدعارف کے ہمراہ جرمنی روانہ ہوگئی ہیں جبکہ پہلی راولپنڈی نیشنل ویمنز جونیئر چیمپئن شپ کی فاتح مہوش علی ایک روز بعد جرمنی کیلئے روانہ ہونگی۔ یہ چیمپئن شپ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں 19تا 22فروری 2026ء کھیلی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں