سنجے منجریکر نے ہاتھ نہ ملانے کی روایت کو احمقانہ قرار دیدیا
کولمبو (سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹیم کی طرف سے میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی کے خلاف بھارت سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں ۔
`سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے بھارتی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے احمقانہ حرکت قرار دیا ہے ۔ سنجے منجریکر نے ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ بھارت نے جو \"ہاتھ نہ ملانے \" کی روایت شروع کی ہے وہ انتہائی احمقانہ ہے اور یہ ہمارے جیسے بڑے ملک کے شایانِ شان نہیں۔