ورلڈ کپ میں آج مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا
کولمبو (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ورلڈ کپ میں آج مزید تین میچ کھیلے جائیں گے ۔
پہلا میچ گروپ سی کی ٹیموں ویسٹ انڈیز اور اٹلی کے درمیان کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں میزبان سری لنکا اور زمبابوے کولمبو میں پنجہ آزمائی کریں گی ، آخری میچ گروپ ڈی کی ٹیموں کینیڈا اور افغانستان کے درمیان چنئی میں کھیلا جائے گا۔