ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کا فائدہ ہوا:صاحبزادہ فرحان

ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم  کا فائدہ ہوا:صاحبزادہ فرحان

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں لگاتار 4 سال سے پرفارم کرتا آ رہا ہوں جس کا فائدہ ہوا ہے ۔

 فرحان نے ایک بیان میں کہا کہ کوشش تھی پاور پلے میں زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں، سنچری بنانے پر خوشی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شروع میں پچ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں تھی، سلمان اور شاداب کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں