کرسٹیانو رونالڈو کا 500 گول مکمل کرنے پر انوکھے انداز میں جشن

کرسٹیانو رونالڈو کا 500 گول  مکمل کرنے پر انوکھے انداز میں جشن

ریاض(سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو 30 برس کی عمر کے بعد 500 کلب اور قومی سطح کے گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔

یہ سنگ میل سعودی پروفیشنل لیگ کے ایک میچ میں الحزم کے خلاف 4-0 کی شاندار فتح کے دوران حاصل ہوا، جہاں رونالڈو نے اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر رونالڈو نے سعودی عرب کے یومِ تاسیس کی مناسبت سے روایتی سعودی لباس ‘‘بِشت’’ پہن کر فتح کا جشن منایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں