منظورالاسلام پر کرکٹ سے متعلق تمام سرگرمیوں پر پابندی
ڈھاکا (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کرکٹراور بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کے منیجر منظورالاسلام پر کرکٹ سے متعلق تمام براہِ راست اور بالواسطہ سرگرمیوں میں ملازمت اور وابستگی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ آزادانہ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا، جو سابق کپتان جہان آرا عالم کی شکایت کی جانچ کے لیے قائم کی گئی تھی۔