عماد وسیم نے سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھیج دیا

عماد وسیم نے سابق اہلیہ  ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم نے اپنی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

وکیل کے مطابق عماد وسیم کی سابق اہلیہ کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیکل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ زبردستی حمل ضائع کرانے کا دعویٰ درست نہیں، اسی سلسلے میں ثانیہ اشفاق کو باضابطہ قانونی نوٹس بھی ارسال کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں