سپر ایٹ:ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107رنز سے ہرا دیا

 سپر ایٹ:ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107رنز سے ہرا دیا

سپر ایٹ:ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107رنز سے ہرا دیا زمبابوے کی ٹیم 255رنز کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 147رنز پر آؤٹ

ممبئی(سپورٹس ڈیسک)سپر ایٹ مرحلے کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔وانکھڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم 255 رنز کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب گداکیش موتی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے ویسٹ انڈیز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز سکور کیے ۔ویسٹ انڈیز نے یہ رواں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا سکور بنایا ہے ، ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ دوسرا بڑا سکور ہے ، اس سے قبل 2007ء میں سری لنکا نے کینیا کے خلاف 6 وکٹ پر 260 رنز بنائے تھے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹمائر نے 85 رنز بنائیے ،شیمرون نے 19 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ٹورنامنٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ایڈن مارکرم اور پاتھم نسانکا کا ریکارڈ برابر کردیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے میچ میں 19 چھکے لگائے اور 2014 کا نیدرلینڈز کا آئرلینڈ کے خلاف 19 چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں