ورلڈکپ:پاکستان کو ہرا کر انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا
انگلینڈ نے 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا،ہیری بروک کی سنچری
پالی کیلے (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے پانچویں میچ میں انگلش کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیری بروک 100 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ وِل جیکس 28، سیم کرن 16، جیکب بیتھل 8، جوز بٹلر 2، ٹام بینٹن 2، فل سالٹ 0 اور جیمی اوورٹن 0 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4جبکہ عثمان طارق اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہیری بروک کو فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز سکور کیے ۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کرنمایاں رہے ۔ فخر زمان 25، بابر اعظم 25، شاداب خان 23 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔سلمان مرزا 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے 3 جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔