قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز کھیلنے کیلئے مصر روانہ

قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز کھیلنے کیلئے مصر روانہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی ہاکی ٹیم مینز ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے روانہ ہوگئی۔ورلڈ کپ ٹورنامنٹ یکم مارچ سے سات مارچ تک مصر میں کھیلا جائے گا ۔۔۔

۔قومی ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید، اسسٹنٹ کوچ محمد اظفر یعقوب، کونٹینجنٹ ہیڈ اور ریٹائرڈ کپتان فرخ عتیق خان، ویڈیو اینالسٹ سلطان اشرف، اسسٹنٹ فزیوتھراپسٹ عارف حلیم بھی موجود ہیں۔قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں منیب الرحمان، علی رضا، عماد شکیل بٹ، محمد سفیان خان، غضنفر علی، احمد ندیم، معین شکیل، محمد عبداﷲ، محمد حماد الدین انجم، رانا عبد الوحید اشرف، افراز، ابوبکر محمود، عبدالرحمان، حمزہ فیاض، زکریا حیات، ارشد لیاقت، رانا محمد ولید اشرف، ارباز احمد، محمد حماد اور عمیر ستار شامل ہیں۔پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے کہا کہ قوم اپنی ٹیم کے شاندار کھیل اور بہترین پرفارمنس کے لیے دعاگو ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں