خراب کارکردگی پربھی قومی ٹیم کی ویور شپ میں اضافہ کیسے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے خراب کارکردگی کے باوجود پاکستان کے میچز کی ویور شپ میں ۔۔۔
اضافہ ہونے کی وجہ بتا دی۔ایک پروگرام میں ایک خاتون نے سوال پوچھا کہ گزشتہ چند سال سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کچھ زیادہ اچھی نہیں رہی لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان کے میچز کی ویور شپ میں اضافہ کیسے ہو رہا ہے ؟عامر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے لوگ کرکٹرز سے محبت کرتے ہوں یا نہ کرتے ہوں لیکن کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، پی ایس ایل کا میچ چل رہا ہو یا قومی ٹیم کا کوئی میچ ہو، پاکستانی شائقینِ ویرات کوہلی کے نام والی جرسی پہن کر بھی میچ دیکھتے پائے گئے ہیں۔