ان کنڈیشنز میں انحصار سپنرز پر ہی ہوتاہے :سلمان مرزا

ان کنڈیشنز میں انحصار سپنرز  پر ہی ہوتاہے :سلمان مرزا

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے کہا ہے کہ ان کنڈیشنز میں زیادہ تر انحصار سپنرز پر ہی کرنا پڑتا ہے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان مرزا نے کہا کہ اس وقت ہمارے سیمی فائنل میں پہنچنے کی نازک صورتحال ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں صلاحیت ہے وہ نہ صرف سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے بلکہ اچھا بھی کھیل سکتی ہے ۔فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ہم یارکرز کی تسلسل کے ساتھ پریکٹس کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں