ٹیلنٹ ہنٹ رمضان ٹی ٹونٹی انٹر کلب ٹورنامنٹ کل سے شروع
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) سی ڈی اے ٹیلنٹ ہنٹ رمضان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ انٹر کلب ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کل ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنکو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائیگا ۔ میچز براہ راست یوٹیوب اور سی ڈی اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیلی کاسٹ ہونگے ۔