انگلینڈبورڈ نے انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کردیا

انگلینڈبورڈ نے انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کردیا

وائٹ بال سیریز میں 5 ون ڈے میچز کھیلے جانے تھے ، باقی 3 میچز بھی ختم

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں جاری انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کردیا۔انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کے درمیان یو اے ای میں سیریز کھیلی جارہی تھی تاہم ای سی بی نے دورہ منسوخ کرکے کھلاڑیوں اور عملے کی انگلینڈ واپسی کے انتظامات کئے ۔یو اے ای میں پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ ختم کردیا گیا تھا، وائٹ بال سیریز میں 5ون ڈے میچز کھیلے جانے تھے ، بقیہ 3میچز بھی ختم کردئیے گئے ۔انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا ابوظہبی میں شیڈولڈ کیمپ بھی اب ختم کردیا گیا ہے ، انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ابوظہبی میں کیمپ میں حصہ لینا تھا۔ای سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے کیمپ کے لیے اب متبادل آپشنز دیکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں