ورلڈ کپ کے بعد قومی کرکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان بڑھ گیا ، کوچ کے ساتھ کپتان کی کرسی بھی ہلنے لگی۔۔۔
ٹیم میں بابراعظم اور شاہین آفریدی سمیت کئی پلیئرز کی جگہ خطرے میں پڑ گئی، نوجوان باصلاحیت پلیئرز کو آزمانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ سیریز کئی کھلاڑیوں کے کیریئر کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے ۔ اطلاعات ہیں کہ سلیکشن کمیٹی ٹیم کمبی نیشن میں بڑی تبدیلیاں کر سکتی ہے ، جو پلیئرز تسلسل کے ساتھ نتائج دینے میں ناکام رہے انھیں ڈراپ کیے جانے کا امکان موجود ہے ۔