ٹوکیو میراتھون میں پاکستانی رنرز کی نمایاں شرکت
ٹوکیو(سپورٹس ڈہیسک)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دنیا کی معروف اور باوقار دوڑوں میں شمار ہونے والی ٹوکیو میراتھون 2026 میں پاکستانی رنرز نے بھرپور شرکت کر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔
اس عالمی مقابلے میں مجموعی طور پر 12 پاکستانی رنرز نے 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ کامیابی سے طے کیا، ذیشان علی سب سے تیز ثابت ہوئے جنہوں نے میراتھون 2 گھنٹے 40 منٹ اور 9 سیکنڈز میں مکمل کر کے پاکستانی شرکاء میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔