رونالڈو کی النصر کے ٹریننگ سیشن میں بھرپور شرکت
ریاض (سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے فٹ بال سٹار اور النصر کے کپتان و فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے نیوم کے خلاف اپنی ٹیم کے آئندہ میچ کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
جس نے ان کے سعودی عرب چھوڑنے سے متعلق تمام یورپی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ النصر کلب کے آفیشل اکاؤنٹ نے ٹیم کی مشقوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں رونالڈوکو اپنی ٹیم کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔