توہم پرستی،چاند گرہن کے باعث بھارتی ٹیم کی پریکٹس مؤخر
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے سیمی فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے چاند گرہن کے باعث اپنی پریکٹس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع کی جس کی وجہ ٹیم کے بعض ارکان کی جانب سے اسے نحوست سے جوڑنا بتایا گیا ہے ۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اہم سیمی فائنل آج ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل منگل کو ٹیم کی پریکٹس شام 6 بجے مقرر تھی تاہم اسے بڑھا کر 6 بج کر 47 منٹ کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں اور کرکٹ ٹیم کے سٹاف کا ماننا تھا کہ چاند گرہن کے دوران پریکٹس کرنا غیر موزوں ہے ۔رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی ٹیم کے ارکان ٹورنامنٹ کے دوران مختلف مذہبی رسومات بھی ادا کرتے رہے ۔