ابھیشیک کی نمبر ون رینکنگ کے لیے صاحبزادہ فرحان خطرہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹونٹی 20 ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارم کرکے پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارتی سٹار ابھیشیک شرما کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
ابھیشیک کی ٹاپ پوزیشن اب پاکستانی اوپنر کے نشانے پر آگئی ہے ، دونوں کے درمیان فاصلہ محض 26 پوائنٹس رہ گیا، صاحبزادہ فرحان 383 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔