قومی سلیکشن کمیٹی میں سرفراز اور مصباح الحق کی شمولیت

قومی سلیکشن کمیٹی میں سرفراز  اور مصباح الحق کی شمولیت

لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 2 سابق کپتانوں کی شمولیت ہو گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر سلیکشن کمیٹی کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے جس کے مطابق مصباح الحق اور سرفراز احمد قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بن گئے ہیں۔سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید اور اسد شفیق برقرار ہیں اور اب قومی سلیکشن کمیٹی 4 اراکین پر مشتمل ہے ۔یاد رہے کہ علیم ڈار نے 3 روز قبل سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں