ورلڈکپ:انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست، بھارت فائنل میں پہنچ گیا
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو صرف 7 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ممبئی کے وانکھڈے سٹیڈیم میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 253 رنز بناڈالے ۔ انگلینڈ کے جیکب بیتھیل نے 105 رنز کی اننگز کھیلی۔