پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانے سے آئندہ جیتنے کی کیا گارنٹی :عثمان خواجہ

پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانے سے آئندہ جیتنے کی کیا گارنٹی :عثمان خواجہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی پلیئرز کی ناقص پرفارمنس کے بعد کھلاڑیوں پر جرمانے کے فیصلے کے بعد پاکستانی نژاد سابق آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو جرمانہ ہوا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر ہنسی آرہی ہے ، معلوم نہیں کیا سوچ کر فیصلہ کیا۔ کھلاڑی جان بوجھ کر نہیں ہارے ،پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانے سے آئندہ جیتنے کی کیا گارنٹی ہے ؟ کھلاڑیوں کو مزید پریشر میں ڈالا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں