فرینڈ شپ کپ باسکٹ بال :آرمی اور واپڈا کی کوارٹر فائنل میں رسائی

 فرینڈ شپ کپ باسکٹ بال :آرمی اور واپڈا کی کوارٹر فائنل میں رسائی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں جاری پاک چائنا فرینڈ شپ کپ 3x3 باسکٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے خواتین کیٹیگری میں پاکستان آرمی وائٹس، آرمی ریڈز اور واپڈا بلیوز کی ٹیمیں کوارٹر فائنل رانڈ میں پہنچ گئیں۔

خواتین کی کیٹیگری کے میچوں میں آرمی وائٹس نے واپڈا بلیوز،آرمی ریڈز نے اسلام آباد بلز، واپڈا بلیک نے بھی ڈی ایچ اے ریبلز ،واپڈا بلیوز نے فاسٹ فینکس کوہرایا۔ ڈیپارٹمنٹل کیٹگری میں پی اے ایف نے واپڈا ریڈ جبکہ آرمی ریڈ نے پولیس ، واپڈا گرین بھی پی او ایف بی کوشکست دی ،کلب کیٹیگری فکسچر کے پہلے راؤنڈ میں پیلیکنز نے YMCA کو ، جبکہ Raptors Black نے اسلام آباد وولوز پر فتح حاصل کی۔ پیسز نے ریوینز اے کو جبکہ ریپٹرز ریڈ نے ہنٹر سی کوشکست دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں