نیشنل ٹی 20کپ:لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو ہرادیا
پشاور(سپورٹس ڈیسک )نیشنل ٹی ٹو نٹی کپ کے پہلے میچ میں لاہور ریجن وائٹس نے پشاور ریجن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کرلیا۔
پشاور کے عمران خان سٹیڈیم میں کھیلے گئے ابتدائی میچ میں پشاور ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور لاہور وائٹس کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں لاہور وائٹس کی ٹیم نے مطلوبہ سکور 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لاہور کی جانب سے فرحان یوسف نے 31 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی اسٹیڈیم پہنچے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا