پریمیئر پیڈل لیگ کے فائنل مقابلے آج
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پریمیئر پیڈل لیگ (پی پی ایل) کے فائنل مقابلے آج پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے میدان پیڈل کلب میں ہوں گے ۔
پی پی ایل کے سی ای او باسم احمد عبدﷲ نے بتایا کہ مختلف کیٹیگریز کے فائنل مقابلے آج رات آٹھ بجے شروع ہوں گے ، اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ سمیت مختلف ممالک کے سفارتکار، سنیئر صحافی اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔ مقابلوں کیلئے مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔