مشرق وسطیٰ صورتحال،سری لنکا افغانستان سیریز ملتوی ہونے کا امکان

مشرق وسطیٰ صورتحال،سری لنکا  افغانستان سیریز ملتوی ہونے کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر سری لنکا اور افغانستان کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔

سری لنکن میڈیا نے رپورٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری کشیدگی کی وجہ سے وائٹ بال سیریز کو ملتوی کیے جانے کا امکان ہے ۔ میڈیا نے دعویٰ کیا کہ کرکٹ سری لنکا نے سیریز کی منسوخی کے حوالے سے بتادیا ہے ۔سیریز کی منسوخی کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں ہوا۔ وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک شیڈولڈ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں