ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی اشد ضرورت:سرمت خان
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) یونین انٹرنیشنل سائیکلنگ لیول ٹو کوچ سرمت خان نے کہا ہے کہ ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی اشد ضرورت ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سائیکلسٹ نے عالمی سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ۔ ملک میں کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چاہئے بلکہ سب کو ملکر کھیلوں کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے ۔ حکومت، فیڈریشن کے ساتھ مل کر ملک میں کھیلوں کی نرسریاں قائم کرنے اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے ۔ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، حکومت فیڈریشن کو سالانہ گرانٹ دینے کے حوالے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔