زمبابوے ویمنز ٹیم کی اوپنر کیلس نڈھلو و باؤنسر لگنے کے باعث زخمی

زمبابوے ویمنز ٹیم کی  اوپنر کیلس نڈھلو و  باؤنسر لگنے کے باعث زخمی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے ویمنز ٹیم کی اوپنر کیلس نڈھلوو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں باؤنسر لگنے کے باعث زخمی ہوگئیں۔

ڈیونڈِن کے یونیورسٹی اول گراؤنڈ میں کیوی بولر بری اِلِنگ کے باؤنسر کو چھوڑنے کے لیے جب وہ بیٹھنے لگیں تو گیند ان کے ہیلمٹ پر آکر لگی۔گیند لگتے ہی کیلس نڈھلوو فوراً زمین پر گِر گئیں اور میڈیکل سٹاف نے آکر ان کا معائنہ کیا جس کے بعد ان کو ایمبولینس میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں