اسلام آباد ریپٹرز نے نمائشی باسکٹ بال میچ جیت لیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد ریپٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چائنیز کلب کو 16-19 پوائنٹس سے شکست دیکر نمائشی باسکٹ بال میچ جیت لیا۔
پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا گیا نمائشی میچ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اورپاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔